23 اکتوبر ، 2016
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں سے کھلی جنگ ہے، اسٹیٹس کوکے خلاف جہاداوربغاوت کا اعلان کرتے ہوئے سراج الحق نے خارجہ پالیسی کو مسترد کر دیا۔
نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے دوروزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے اسٹیٹس کو اوراس کے حامیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ امیرجماعت اسلامی نے سوال کیا کہ کیا سندھ ،خیبرپختونخوا اوربلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں؟ اگریہاں ترقی نہیں ہوئی تواس میں کس کا قصورہے؟
انھوں نے دعویٰ کیا کہ صرف جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جس میں الیکشن ہوتےہیں ،انتخابات سے قبل ہرپارٹی میں الیکشن ضروری ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی توتعلیم اورصحت کی سہولتیں مفت فراہم کریں گے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلے، قوم کی نظریں اس اہم ایشو پر سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔