پاکستان
20 جون ، 2012

نیو کراچی سے دوہرے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی … کراچی کے علاقے نیو کراچی سے دہرے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے 2روز قبل مارے جانے والے افراد بھی جرائم پیشہ تھے۔ قائم مقام ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2روز قبل نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں 2 افراد کو فائرنگ کر کے ان کی لاشیں پھینک دی گئی تھی جن کی شناخت اسماعیل اوڈھ اور عاصم برفت کے نام سے ہوئی تھیں۔ جب اس سلسلے میں تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ دونوں جرائم پیشہ افراد تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، دوران تفتیش پولیس نے 3 افراد کو شک کی بنیاد پر بلال کالونی سے حراست میں لیا تو ملزمان نے دہرے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اشفاق، شہزاد اور ناظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈکیتی کی رقم کی تقسیم پر اختلاف کے باعث دونوں کو ہلاک کیا تھا، ملزمان سے 2ٹی ٹی پستول برآمد کر لئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :