پاکستان
20 جون ، 2012

شیخوپورہ : نواحی علاقے میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 6 افراد زخمی

شیخوپورہ … شیخوپورہ کے علاقے سگیاں چوک کی نواحی آبادی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ سگیاں چوک کے رہائشی ارشد کی بیوی گیس سلنڈر پر کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک سلنڈر پھٹنے سے وہ اور ان کے بچے جھلس گئے، جنہیں طبی امددا کیلئے فوری اسپتال پہنچا دیا گیا،جہاں خاتون اور بچوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ ارشد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :