کھیل
21 جون ، 2012

ایشین بیچ گیمز: پاکستان کبڈی ٹیم بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

ایشین بیچ گیمز: پاکستان کبڈی ٹیم بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

بیجنگ … تیسرے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کبڈی کے مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گیا، قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔ چین کے شہر ہائی یانگ میں جاری مقابلوں میں پاکستان کی کبڈی ٹیم چھائی رہی، سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 30 کے مقابلے میں 32پوائنٹس سے شکست دی، پہلے ہاف میں بھارت کو 16-14 سے برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور فائنل میں جگہ بنائی ۔ گولڈ میڈل کیلئے پاکستانی ٹیم ایران سے مقابلہ کرے گی۔ ہینڈ بال میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست ہوئی، پاکستان کو قطر نے 20-13، اور 12-11 کے اسکور سے ہرایا۔ پاکستانی ٹیم برانز میڈل کیلئے عمان سے مقابلہ کرے گی۔

مزید خبریں :