31 جنوری ، 2012
لاڑکانہ… امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ غیر دانستہ تھا ،کوشش ہوگی کہ سلالہ حملے جیسا واقعہ پھر نہ ہو۔ سندھ کے تاریخی ورثہ موئن جودڑو کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ سلالہ چیک پوسٹ کا واقعہ ایک حادثہ تھا،جس پر امریکی عوام کو بھی بے حد دکھ ہے، یہ غیر دانستہ تھا اور کوشش ہوگی کہ ایساآئندہ نہ ہو، امریکا پاکستان کیساتھ عوامی سطح پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔کیمرون منٹر نے کہا کہ آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے ۔ موئن جودڑوآثارقدیمہ پاکستان کے شاندارماضی کے نشاندہی کرتے ہیں۔امریکی سفیر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ موئن جودڑو کا تفصیلی معائنہ کیا اور تاریخی ورثہ میں اپنی گہری دلچسپی ظاہرکی۔