کاروبار
21 جون ، 2012

جنوبی کوریا کے تعاون سے پاکستان میں 30کروڑ ڈالر کے ترقیاتی منصوبے جاری

اسلام آباد … جنوبی کوریا کے تعاون سے پاکستان میں بجلی، پانی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 30 کروڑ ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق کوریائی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر وقار مسعود نے کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کوریا کہ تعاون سے جو منصوبے چل رہے ہیں ان میں جیپکو سب اسٹیشن کی تعمیر، مالاکنڈ ٹنل منصوبہ، اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سینٹر آف ایکسی لینس کی تعمیر اور پانی کیلئے منصوبے شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور کوریا کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کا کوریائی وفد جلد پاکستان آئے گا۔

مزید خبریں :