پاکستان
31 اکتوبر ، 2016

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے دفعہ 144چیلنج کردی

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے دفعہ 144چیلنج کردی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ،تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی طرف سے ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے شیراز ذکاایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے۔

پی ٹی آئی کسی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچا رہی ،دفعہ 144 تب لگائی جاتی ہے، جب نقص امن کا خطرہ ہو، پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 14 ، 15 اور 16 کی خلاف ورزی ہے۔

پنجاب بھر میں نفاذ غیرآئینی قرار دیا جائے اورہوم سیکرٹری کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے۔

مزید خبریں :