پاکستان
31 اکتوبر ، 2016

لاپتا افراد کیس، عدالت کا پولیس رپورٹ پر اظہار عدم اطمینان

لاپتا افراد کیس، عدالت کا پولیس رپورٹ پر اظہار عدم اطمینان

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز ،یگر فریقین کو 2 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

بیس سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں عدم اطمینان اور 5سال سے لاپتا شہری رمضان کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ایس ایس پی گلشن اقبال کو 24 نومبر کو خود پیش ہونے کا حکم دے دیا۔دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز اوردیگر فریقین کو 2 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :