31 اکتوبر ، 2016
خیبر پختونخوا حکومت کے وزير مال علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، غیرقانونی اسلحہ اور انسداد منشیات کی دفعات مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز علی امین کی گاڑی سے سب مشین گن،کلاشنکوفیں،رپیٹر،گولیاں ، آنسو گیس کے شیل، بلٹ پروف جیکٹ اور شراب کی بوتل برآمد کی تھی ۔
مقدمہ سب انسپکٹر محمد یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔