پاکستان
31 اکتوبر ، 2016

عوام انتشار نہیں ترقی اور امن چاہتے ہیں،شہباز شریف

عوام انتشار نہیں ترقی اور امن چاہتے ہیں،شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ،پاکستان کے عوام ترقی، خوشحالی اور امن چاہتے ہیں ۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والے سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں، ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے منفی سیاست کے علمبرداروں کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج ایک طرف پاکستان کا ازلی دشمن لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر رہا ہے تودوسری طرف ناعاقبت اندیش سیاسی عناصر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے کر ملک سے دشمنی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس نازک موقع پر قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے، آج قوم کو اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

 

 

مزید خبریں :