پاکستان
31 اکتوبر ، 2016

کارکنوں کو گرفتار نہیں اغوا کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا دفاع عدلیہ کی ذمہ داری ہے، وہ جیل جانےکےلیے تیار ہیں ،لیکن جب رہا ہونگے پھر احتجاج کرینگے ، کارکن تیار رہیں اگر پولیس نے ایکشن لیا تو اسکا جواب دیا جائیگا۔

کارکنوں کے ہمراہ ٹریک سوٹ میں ملبوس عمران خان میڈیا سے بات کرنے آئے تو کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو اغوا قراردیا ۔

عمران خان نے میڈیا گفتگو میں جہاں شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیںسابق صدر آصف زرداری کے بارے میں انکا لہجہ مختلف تھا ۔

عمران خان کا کہنا ہے لوگوں کے بنیادی جمہوری حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے کس قانون کے تحت کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنوں کو ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون ہمیں احتجاج سے نہیں روک سکتا ۔

مزید خبریں :