31 اکتوبر ، 2016
سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم میں ہزاروں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پرپیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
محکمہ تعلیم میں ہزاروں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق ،عبدالجبار اور ممتاز شیخ کی عبوری ضمانت میں 21نومبر تک توسیع کردی۔
نیب کے مطابق سابق وزیر تعلیم پیرمظہرالحق کےایماپر محکمہ تعلیم سندھ میں 13 ہزارغیرقانونی بھرتیاں کی گئیں۔ بھرتیوں میں ای ڈی اوممتازعلی شیخ بھی براہ راست ملوث ہے،نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں انکوائری جلد مکمل ہوجائے گی۔