پاکستان
31 اکتوبر ، 2016

پنجاب کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار

پنجاب کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار

 

پنجاب میں دفعہ144کی خلاف ورزی کرنیوالوں اور نقص امن کا باعث بننے والوں کیخلاف پولیس ایکشن جاری ہے ۔

رات گئے ملتان ، فیصل آباد، سرگودھا ، سیالکوٹ اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے مزید کئی سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیاگیا۔ملتان میں پاکستان تحریک انصاف اور اسکی اتحادی جماعتوں سے وابستہ افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید اخترانصاری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہدخان سمیت 10 افراد کو حراست میں لیکر متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیاگیا۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں جہانزیب امتیاز گل اور راجہ ریاض کے گھروں پر چھاپےمارے ، دونوں رہنما گھروں پر موجود نہیں تھے، جس پر انکے ملازمین کو حراست میں لے لیاگیا۔

سیالکوٹ میں سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اجمل چیمہ کے گھرپر چھاپاماراگیا، اجمل چیمہ کی عدم موجودگی پر پولیس نے ان کے بھائی اور سابق ضلع ناظم اکمل چیمہ کو گرفتار کرلیا۔

لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے میاں شفیق آرائیں کے بیٹے محمد شعیب کوجلہ آرائیں کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتارکرلیاگیا،ملکوال سےق لیگ کے رہنما حمیداللہ نیازی کو پکڑا گیا،جہانیاں سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ثنا اللہ کو گرفتار کیاگیا۔

سرگودھا سے پی ٹی آئی کے71کارکنوں کو حراست میں لیاگیا،وہاڑی سے37 ، بھکر سے 35 ، حافظ آبادسے 9 ، شجاع آباد سے 3 جبکہ حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو حراست میں لیاگیا۔

مزید خبریں :