31 جنوری ، 2012
پشاور… پشاور میں گزشتہ روز ہو نے والے خودکش بم دھماکے کا ایک اور زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں چل بساجس کے بعد دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد 8 زخمیوں ک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 5 کی حالت تشوش ناک تھی ایک زخمی رات کو دم توڑ گیا تھا جبکہ 28 سالہ سعد محمد ذخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے آج چل بسا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 6 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ 2 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔