31 جنوری ، 2012
اسلام آباد… پاکستان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے باوجوداس پر ہمارا واضح موقف ہے کہ یہ غیر قانونی ،منفی نتائج کے حامل اور ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستانی سرزمین پرامریکی ڈرون حملوں کے بارے میں صدر اوباما کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے دفترِ خارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے ایک غیرملکی خبرایجنسی سے کہا کہ ڈرون حملوں پر ہمارا نقطہ نظر ہمیشہ سے بہت ہی واضح اور اصولی ہے، ڈرون حملے ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔