02 نومبر ، 2016
گڈانی شپ یارڈ میں تباہ شدہ جہاز سے مزید5لاشیں نکال لی گئیں، حادثے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 18 ہوگئی، کئی گھنٹوں بعد بھی جہاز کے شعلے ٹھنڈے نہیں ہوسکے ہیں۔
تباہ ہونے والے کروڈ آئل سے بھرے ناکارہ بحری جہاز میں دور سے ہی نظر آنے والے شعلے اب تک کئی قیمتی جانیں نگل چکے ہیں۔
گزشتہ روز گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں لائے گئے ناکارہ بحری جہاز پر مزدور، گیس کٹر کے ذریعے جہاز کے مختلف حصوں کو توڑنے میں مصروف تھے کہ وقفے وقفے سے دھماکے شروع ہوگئے۔دھماکوں سے لوہے کی چادریں مزدوروں پر آگریں اور جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔