02 نومبر ، 2016
غیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں گرفتار سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔
شربت گلہ کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور کی خصوصی عدالت جج فرح جمشید نے کی، شربت گلہ نے اپنی ضمانت درخواست عدالت میں جمع کرارکھی تھی ۔
شربت گلہ کو غیرقانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا ۔