پاکستان
02 نومبر ، 2016

الیکشن کمیشن اور عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،شیخ رشید

الیکشن کمیشن اور عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،شیخ رشید

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل ہونے والی سماعت سے پاکستان کی تاریخ کا نیا باب کھلنے جارہا ہے، الیکشن کمیشن اورعوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہےہیں،سپریم کورٹ کوچوروں کوسزادینی ہے،کس نے پانامامیں مال بنایا،کس نے فلیٹ خریدے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں سپریم کورٹ میں اتنابڑاکیس نہیں دیکھا،امیدہےکیس کی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہوگی، روزانہ سماعت ہوتوقتل کیس کافیصلہ بھی تین چاردن میں ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے،لگتاہےالیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی تاریخوں کےبعداپنی تاریخ دیگا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہعمران خان ہمارابھائی ،دوست ہےاوررہےگا۔

مزید خبریں :