21 جون ، 2012
اسلام آباد …عوامی نیشنل پارٹی کے قائداسفندیارولی خان نے پشاوراورکوئٹہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدلانہ فعل قرار دیا ہے باچاخان مرکز سے جاری تعزیتی بیان میں قائد عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ دہشت گرد اب ایسے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جو سافٹ ٹارگٹ ہیں مگر دہشت گروں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اسفندیار ولی نے پارٹی کارکنوں کو دھماکہ میں زخمی افراد کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کی بھی ہدایت کی۔