پاکستان
21 جون ، 2012

پشاور: تیز آندھی کے باعث بورڈ بازار میں درخت گر گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پشاور … پشاورکے بورڈ بازار میں تیز آندھی کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پشاور میں تیز آندھی نے ایک بار پھر معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا۔ بورڈ بازار میں درخت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے شہر گرد و غبار سے اٹ گیا اور مختلف مقامات پر درخت، دیواریں اور سائن بورڈز گرنے کی اطلاعات ہیں۔ پشاور … پشاورکے بورڈ بازار میں تیز آندھی کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پشاور میں تیز آندھی نے ایک بار پھر معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا۔ بورڈ بازار میں درخت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے شہر گرد و غبار سے اٹ گیا اور مختلف مقامات پر درخت، دیواریں اور سائن بورڈز گرنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :