دنیا
09 نومبر ، 2016

طالبان نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی مجوزہ علماء کانفرنس مسترد کردی

طالبان نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی مجوزہ علماء کانفرنس مسترد کردی

طالبان نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی مجوزہ علماء کانفرنس کو مسترد کر دیا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالم اسلام کے علماء یقینی طور پر کسی بین الاقوامی میٹنگ میں شریک ہوں لیکن ان سے یعنی طالبان سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ اجتماعی طور پر افغانستان میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کو جائز قرار دیتے ہوئے اُس کی کلی طور پر حمایت کریں گے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے پرتشدد حالات و واقعات کے تناظر میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے گزشتہ ماہ( اکتوبر) میں اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران علمائے اسلام کی ایک بین الاقوامی کانفرنس کی تجویز پیش کی تھی۔

اس کانفرنس کے انعقاد کی کوئی حتمی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے لیکن ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے مطابق یہ کانفرنس سعودی عرب ہی میں منعقد کی جائے تو بہتر ہے۔

 

مزید خبریں :