10 نومبر ، 2016
نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کہتے ہیں وزیراعظم مودی کے نوٹ تبدیل کرنے کے فیصلے سے صرف عوام ہی پریشان ہورہی ہے سوئس بینکوں میں پیسے رکھنے اور کرپشن کرنے والے اب بھی محفوظ ہیں۔
بھارتی حکومت کے کرنسی تبدیل کرنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ حکومت سوئس بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔
بینکوں کے باہرلائنوں میں کوئی امیر یا کالے دھن والا نہیں عام آدمی کھڑا ہے، دوہزار کے نئے نوٹ سے رشوت دینے اور لینے والوں کو ہی فائدہ ہوگا، حکومتی اقدام سےعوام پر ٹیکس کا بوجھ بڑھے گا۔
سوئس بینکوں میں پیسہ رکھنے والے بچ جائیںگے،بھگوان آپکو اس کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا، بھارتی حکومت نے8نومبر کو پانچ سو اور ہزار کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔