10 نومبر ، 2016
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر گرینیڈ سےحملے میں گارڈ زخمی ہو گیا، حملے کے بعد اطراف کا علاقہ پولیس نے بند کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد فرانسیسی سفارت خانے کے باہر گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ایک گارڈ زخمی ہو گیا، دھماکے سے عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
جبکہ حملے کی ذمہ داری اب تک کسی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔ایک ہفتے بعد امریکا کے صدر باراک اوباما اس شہر کا دورہ کرنے والے ہیں۔