13 نومبر ، 2016
لاہور کے قریب رائے ونڈ رو ڈپر واقع فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں 2مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اےسی اور فریج بنانے کی فیکٹری کے شعبہ کیمیکل میں گیس بھرنے کا کام جاری تھا کہ اچانک گیس پائپ پھٹ گیا اور گیس پھیل گئی۔
اس دوران کسی نے سگریٹ سلگائی تو آگ بھڑک اٹھی، جس سے 2 مزدور نوید شہزاد اور محمد نوید بری طرح جھلس کر دم توڑ گئے جبکہ تیسرا مزدور شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فیکٹری پہنچ گئیں اور صورت حال پر قابو پا یا، زخمی مزدور کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔