13 نومبر ، 2016
پنجاب کےوزیرقانون رانا ثناءاللہ کا کہناہےکہ صوبائی حکومت لاہورکےمال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائدکرنےکےلئےسنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیرقانون پنجاب نے کہاکہ یہ اقدام ٹریفک میں خلل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کےپیشِ نظرکیا جائے گا۔
رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ ڈاکٹروں کے احتجاج کےدوران میڈیا کا کردار قابلِ تحسین رہاہے،میڈیا نےڈاکٹروں کےاحتجاج کےدوران عوامی مسائل کی صحیح تصویرپیش کی۔