13 نومبر ، 2016
وزیراعظم محمد نوازشریف گوادرپہنچ گئے ہیں،وزیردفاع خواجہ آصف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وفاقی وزیراحسن اقبال اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ بھی ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور وفاقی وزیر دفاع عبدالقادر بلوچ نےوزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آج گوادر سے پہلے تجارتی بحری جہاز کو روانہ کریں گے۔
واضح رہے کہ چین سے پہلا تجارتی قافلہ مختلف شاہراہوں کا سفرکرکے کاشغر سے گوادر پہنچا تھا۔آج تجارتی بحری جہازکومشرق وسطیٰ اورافریقی ممالک کے لیے روانہ کیا جارہا ہے۔