پاکستان
13 نومبر ، 2016

حب دھماکے کے بعد لاہور میں سیکورٹی الرٹ جاری

حب دھماکے کے بعد لاہور میں سیکورٹی الرٹ جاری

 

بلوچستان کےعلاقے حب میں شاہ نورانی کےمزار پر خود کش دھماکےکےبعد لاہور میں سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

سی سی پی او لاہورکیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس نےتمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مزارات اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی بڑھائی جائے اور مزارات پرآنےوالےہر شخص کی تلاشی لی جائے۔

سی سی پی او لاہور نےشہریوں سےبھی کہاہےکہ وہ اپنےارد گرد کےماحول پر کڑی نگاہ رکھیں اورکوئی مشکوک شخص یا لاوارث چیز دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع پولیس یا انتظامیہ کو دیں۔

مزید خبریں :