پاکستان
22 جون ، 2012

مفاد پرست نہیں،توجہ آئین اور قانون کی حکمرانی پر ہے،نواز شریف

مفاد پرست نہیں،توجہ آئین اور قانون کی حکمرانی پر ہے،نواز شریف

دادو…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میری تمام توجہ آئین اورقانون کی حکمرانی پرہے،یوسف رضاگیلانی توگھرچلے گئے،آج نیاوزیراعظم منتخب ہوگیا،مسلم لیگ(ن)نے عوام کی زندگیوں کوڈاکووٴں سے محفوظ کیا۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار سیہون میں جمعہ کی شام جلسے سے خطاب کے دوران کیا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ جومزاروں درگاہوں کاپیساکھاجائیں وہ قوم کی کیاخدمت کرینگے،میراپیغام ہے کہ سندھی بھائیوں بہنوں جاگواوردوسروں کوبھی جگاوٴ،میں آپ کاہوں اورآپ میرے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ ہم مفادپرست سیاستدان نہیں ہیں،یلوکیب جتنی دوسرے صوبے میں دیکھی اتنی ہی سندھ میں بھی دیکھی،نواز شریف نے کہا کہ پہلے لوڈشیڈنگ،مہنگائی،ڈاکے لوٹ مارنہیں تھے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،لوگوں کابراحال ہے،انھوں نے کہا کہ آج ووٹ مانگنے نہیں آئے،سندھ سے ووٹ نہیں ملالیکن اتناہی سندھی ہوں جتنے سندھ کے عوام،نواز شریف نے کہا کہ حکومت ووٹ دینے و الوں کیساتھ کیاسلوک کررہی ہے وہ آپکے سامنے ہے۔

مزید خبریں :