14 نومبر ، 2016
فلمسٹار نور کی گلوکار ولی حامد خان سےشادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، دونوں کا نکاح دو سال قبل ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق فلمسٹار نور نے موسیقی کے نامور پٹیالہ گھرانے کے سپوت ولی حامد خان سے شادی کر لی ہے ۔ ولی حامد خان معروف گائیک حامد علی خان کے بیٹے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دو نوں کا نکاح سادگی سے2 سال قبل ہوا تھا۔ جس میں صرف قریبی عزیزوں نے شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ فلمسٹار نور اور ولی حامد خان کو کافی عرصے سے اکھٹے دیکھا جارہا تھا اور شوبز حلقوں میں دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں بھی جاری تھیں۔