پاکستان
14 نومبر ، 2016

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی باراکوڈا سیون مشقیں شروع

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی باراکوڈا سیون مشقیں شروع

سمندری آلودی پر قابو پانے سے متعلق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشقیں باراکوڈا سیون آج سے شروع ہورہی ہیںجو 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بارا کوڈا سیون مشقیں سمندر میں تیل کے اخراج کو روکنے سے متعلق ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان مشقوں کے دوران آئل ٹینکرز سے حادثاتی طور پر تیل کے اخراج کی صورت میں تیل کو پھیلنے سے روکنے اور سمندر میں گرنے والے تیل کی صفائی کرنے کے سلسلے میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی صلاحیت کو جانچا جائے گا۔

مزید خبریں :