14 نومبر ، 2016
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی جہلم میں نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ مادر وطن کا دفاع کریں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفننگ دی گئی ، انہوں نے کہا کہ بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے رہیں گے۔
ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین ، ابرار ،لانس نائیک محمد شوکت ، محمد حلیم ،سپاہی پرویز ،محمد الیاس اور محمد تنویر شامل ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق بھمبر سیکٹر میں شہدا کا تعلق مری ، مظفر آباد ،کہوٹہ ، لکی مروت ، اٹھ مقام ، تلہ گنگ سماہنی سے ہے ۔