22 جون ، 2012
لاہور…پیپلز پارٹی کی رہنماء ناہید خان اور انکے شوہر صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ وہ کل بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے،، ان کی وفائیں گڑھی خدا بخش کی دو قبروں سے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الحمرا ہال لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب میں کیا،اس موقعے پر کارکن نے پیپلز پارٹی کے جھنڈے اٹھا ئے نعرے لگاتے رہے ، صفدر عباسی نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی بدل چکی ہے، اسکی میراث اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ اس ملک کے غریب ،محنت کش اور مزدور تھے،ناہید خان کا کہنا تھا کہ پارٹی رکنیت معطل کر کے انہیں کوئی پیپلزپارٹی سے نہیں نکال سکتا۔