15 نومبر ، 2016
بھارت میں مودی سرکار کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے ہنگامی فیصلے نے ایک اور جان لے لی، حیدرآباد میں بینک کے باہر قطار میں دو گھنٹے سے کھڑا عمر رسیدہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ستر سالہ بوڑھا شخص ایک لاکھ ستر ہزار روپے تبدیل کرانے آیا تھا، دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی وہ نوٹ تبدیل کرانے میں ناکام رہا تھا، اس سے قبل گیارہ نومبر کو ممبئی میں بھی بینک کے باہر قطار میں لگے ایک بہتر سالہ شخص کا انتقال ہوچکا ہے ۔
جبکہ گذشتہ روز ریاست مہاراشٹرا میں دو دن قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود کرنسی تبدیل نہ ہونے پر ایک دلبرداشتہ کسان نے خودکشی کرلی تھی، بھارتی حکومت کے آٹھ نومبر کے ہنگامی فیصلے کے بعد سے بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر کرنسی تبدیل کرانے والوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں۔