پاکستان
16 نومبر ، 2016

ملک بھر میں سردی کی لہر ،اسکردو میں منفی 6ڈگری

ملک بھر میں سردی کی لہر ،اسکردو میں منفی 6ڈگری

 

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے،اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ، قلات میں منفی 4، ہنزہ میں منفی 3 اور گلگت میں منفی 2، ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 4 نوٹ کیا گیا۔

وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی شدت بڑھتی جا رہی ہے،وادی کو ئٹہ میں صبح ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حر ارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

کوئٹہ اورمختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں،آئندہ24 گھنٹوں میں صوبے کے مختلف بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھرپشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا، مالاکنڈ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :