پاکستان
16 نومبر ، 2016

نااہلی ریفرنس ،عمران خان اور کیپٹن صفدر سے جواب طلب

الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر عمران خان اور کیپٹن صفدر سے 22نومبر تک جواب مانگ لیے، سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی گئی۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان، جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت ہوئی،اس دوران پی ٹی آئی سربراہ اور ن لیگی رہنماسے 22 نومبر تک جواب مانگ لئے ہیں جبکہ طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا کو بھی 22نومبر کے لئے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس میں درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :