پاکستان
31 جنوری ، 2012

کراچی میں فائرنگ کے واقعات،صبح سے اب تک3افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے واقعات،صبح سے اب تک3افراد ہلاک

کراچی… کراچی میں , فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ہلاک ہونے والے افراد میں ڈاکٹر، سیکیورٹی گارڈ، بلوچستان کے رکن اسمبلی کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیور شامل ہیں۔آج صبح ملیر ہالٹ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے ڈاکٹر اشفاق احمد قاضی جاں بحق ہوگئے جو ملیر سٹی میں اپنا ذاتی کلینک چلاتے تھے۔ دوسری جانب ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب نجی موبائل کمپنی کے فرنچائز کے باہر فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مظہراقبال اور فائزہ شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ، منصور اور نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ رات گئے گذری پل کے قریب نامعلوم افراد نے ایک سیاہ رنگ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے رکن بلوچستان اسمبلی میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ 32 سالہ ذومر ، 13 سالہ بیٹی جاناں اور ڈرائیور برکت جاں بحق ہوگئے۔ سردارمیر بختیار خان ڈومکی اکبر بگٹی کے نواسے ہیں اور پی بی 21 سبی سے رکن بلوچستان اسمبلی ہیں۔ میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ اکبر بگٹی کی پوتی تھیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں کی میتیں ضلع بولان کی تحصیل لہڑی میں روانہ کردی گئی ہیں۔کراچی پولیس چیف اختر گورچانی کے مطابق ان افراد کو خاندانی دشمنی کی بنا پر ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :