پاکستان
16 نومبر ، 2016

ایم کیوایم پاکستان ولندن کے کارکن آمنے سامنے

میئر کراچی وسیم اختر کو لے کر ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی عزیزآباد میں واقع یادگار شہداء پہنچ گئی جہاں ایم کیو ایم لندن کے کارکن بھی جمع ہوگئے جنہوں نے بانی کے حق میں نعرے بازی کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے بھی جوابی نعرے بازی کی، اس موقع پر پولیس نے کارکنوں کو لاٹھی چارج کر کے منتشر کر دیا، سات کارکنوں کو پولیس نے حراست میں بھی لیا، ایم کیوایم پاکستان کی ریلی کو بھی آگے بڑھنے سے منع کردیا گیا۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر ،خواجہ اظہار، عامر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے اس صورت حال سے لاتعلقی ظاہر کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے اس موقع پر کہا رینجرز نے یادگار شہدا پر جانے سے منع کیا ہے، لہٰذا پی آئی بی کالونی کی طرف جائیں گے۔

اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے اپنی رہائی کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی، وہ وہاں ریلی کی صورت میں پہنچے جس کے بعد ان کی ریلی لیاقت آباد سے ہوتی ہوئی عزیزآباد میں یادگار شہداء پہنچی تھی۔

 

مزید خبریں :