16 نومبر ، 2016
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کریں۔
سرینگر میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کبھی کشمیریوں اور ان کے مسائل کو تسلیم نہیں کرے گا، ہماری نوجوان نسل جانتی ہے کہ بھارت کشمیر میں کیا کر رہا ہے۔
بھارت کی وجہ سے نوجوان آزادی مانگنے سڑکوں پر موجود ہیں،نریندر مودی سے ذاتی نہیں کشمیر کو بھارت کے ساتھ ملانے کے منصوبے پر اختلاف ہے، ہم کسی کو اپنے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔