16 نومبر ، 2016
امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے دنیا متحد ہے اور اب کلین انرجی کی جانب بڑھنے کی ابتدا کر رہی ہے۔
مراکش میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا 22 ویں ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پہلے سے زیادہ عملی طور پر متحد ہے۔
سو سے زائد ممالک اب فیصلہ کن اقدامات کرنے کے لیے ایک ساتھ ہیں، پیرس معاہدہ ہونے سے اب کوئی ملک ماحولیاتی تبدیلی کا طوفان تنہا نہیں جھیلے گا، دنیا اب کلین انرجی کی طرف جانےکی ابتدا کررہی ہے۔
کلین انرجی پر سرمایہ کاری اچھی معیشت کی نشانی ہوگی، پیرس میں گذشتہ سال تیرہ دسمبر کو 2020 تک دنیا کا درجہ حرارت دو ڈگری تک محدود کرنے کا عالمی ماحولیاتی معاہدہ طے پایا تھا۔