23 جون ، 2012
واشنگٹن ... جارج واشنگٹن کے دور کا یعنی 17سو89 میں شائع کردہ امریکی آئین کامسودہ نیلام کردیا گیا ہے۔قریبا 9ملین ڈالر میں اس تاریخی مسودے کی نیلامی نے واشنگٹن کی کسی کتاب یا دستاویز کی اتنی بھاری قیمت پر فروخت کی بھی تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ آئینی مسودہ ماونٹ ورنون Mount Vernon لیڈیز ایسوسی ایشن نے خریدا ہے۔اور اسے سن دوہزار 13 میں کھولی جانیوالی لائبریری کی زینت بنا یا جا ئے گا۔یہ تنظیم 18سو58 سے قائم ہے۔دستاویز پر صدر امریکا کے الفاظ سنہری حروف میں درج ہیں۔اور2سو23برس بعد بھی اچھی حالت میں ہے۔ مسودہ 17سو89 میں پرنٹ کیا گیا تھا جب جارج واشنگٹن کی صدارت کا پہلا برس تھا۔اورحاشیے پر جارج واشنگٹن کے تحریر کردہ الفاظ بھی درج ہیں۔