کاروبار
18 نومبر ، 2016

بالائی علاقوں شدیدسردی ،لکڑی، خشک میوہ جات کی قیمت بڑھ گئی

بالائی علاقوں شدیدسردی ،لکڑی، خشک میوہ جات کی قیمت بڑھ گئی

آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں سردی بڑھتی جارہی ہے ،ٹھنڈ بڑھی تو گیس سلنڈر، ہیٹرز،لکڑی،خشک میوہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔ اُدھر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہوتے ہی موسمی بیماریا ں پھیلنے لگیں ۔

ملک کے بالائی علاقوں میں ابر آلود موسم اور سرد ہواؤں نے سردی میں اضافہ کردیا ۔ میدانی علاقوں میں صبح شام خنکی اور خشک ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

مظفر آباد ، وادی لیپہ ، نیلم اور ملکہ کوہسار مری، چترال ، سوات ، استور ، ہنزہ ،سمیت شمالی علاقہ جات میں سردی بڑھتی جارہی ہے جبکہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم ٹھنڈا ہوچلا ہے اوراپنے ساتھ کئی بیماریاں بھی لے آیا ہے۔ خشک سردی کے باعث نزلہ،زکام،گلے اور سینے کے انفیکشن کا شکار ہوکر اسپتالوں اورکلینکس پرآنے والوں میں بچوں اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

ادھر قبائلی علاقوں اورکزئی اورکرم ایجنسی میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔

 

 

مزید خبریں :