20 نومبر ، 2016
امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ جمہوریت مایوس کن ہوسکتی ہے، تاہم ترقی کا تعلق جمہوریت کے ساتھ ہے ، دنیا کو چاہیے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خدمت کا موقع دے ۔
لاطینی امریکی ملک پرو کے دارالحکومت لیما میں ایک تقریب سے خطاب میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سے امریکا میں جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں ، تاہم ایک بات واضح ہے کہ ترقی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری حکومتیں ، جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو یا ایک آزاد عدلیہ نہ ہو، ان کا انجام سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ہوتا، ایسی حکومتوں کی معیشت بھی ناکام ہوتی ہے ۔