20 نومبر ، 2016
مغربی اقوام میں دوبارہ وہی نیشنلزم سر اٹھا رہا ہے جس سے دو عالمی جنگوں میں کروڑوں انسانوں کی ہلاکت کے بعد بہت مشکل سے جان چھڑائی تھی، برطانوے جریدے نے تازہ شمارے میں اسی موضوع کو سرورق کی اسٹوری بنایا ہے ۔
اکانومسٹ میگزین کے سرورق پر شائع ہونے والی تصویر میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی مہم چلانے والے نجیل فیراج کو جنگی لباس میں دکھایا گیا ہے ۔
تصویر میں نجیل فیراج اور ڈونلڈ ٹرمپ طبل جنگ بجا رہے ہیں جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بانسری بجا رہے ہیں ۔ روسی صدر کے بارے میں مغربی اخبارات ایسی رپورٹس کثرت سے شائع کررہے ہیں کہ وہ روس کی سوویت یونین والی حیثیت بحال کرنا چاہتے ہیں ۔