پاکستان
23 جون ، 2012

کوئٹہ میں فائرنگ، 5افراد جاں بحق،2زخمی

کوئٹہ میں فائرنگ، 5افراد جاں بحق،2زخمی

کوئٹہ… کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افرادہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر واقع ایک دھوبی کی دکان میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے۔ تاہم بعد ازاں 4زخمی جانبر نہ ہو سکے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد5ہو گئی جبکہ 2افراد شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم لاشوں کو وہاں نہیں پہنچایا گیا۔

مزید خبریں :