پاکستان
23 جون ، 2012

کوئٹہ ،سریاب روڈ پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد8ہو گئی

کوئٹہ ،سریاب روڈ پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد8ہو گئی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق سریاب مل سے ملحقہ دھوبی کی دکان میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 9افراد زخمی ہوگئے انھیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ 8افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق گئے ۔ مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :