22 نومبر ، 2016
ٹوکیو شمال مشرقی جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی شدت 7.3ریکارڈ کی گئی ۔
خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ ابھی تک زلزلےکی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
شمال مشرقی جاپان میں شدید زلزلہ کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سونامی سے3میٹراونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق سونامی فوکوشیما سمیت شمال مشرقی ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ اس سے چند سال قبل آنے والے زلزلے سے فوکوشیما میں جاپان کا نیو کلیر پلانٹ بھی تباہ ہوگیا تھا۔
جاپانی پاورکمپنی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کسی ایٹمی ری ایکٹرمیں کام متاثرنہیں ہوا ہے، اور فوکوشیما ڈائچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں تابکاری کی سطح تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
آج آنے والے شدید زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس کے بعد فوکوشیما کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایت کی گئی ہیں ۔
جاپانی میڈیا کے بتایا ہے کہ سونامی کی لہریں فوکوشیما کی ساحل سے ٹکرا گئیں ہیں جبکہ زلزلے کے بعد شمال مشرقی جاپان میں ریلوے سروس بند ہے۔
دوسری جانب شمال مشرقی جاپان میں فضائی آپریشن بھی معطل ہوا ہے ۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ ایواکی شہرمیں فیکٹری میں آگ لگ گئی، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔