23 نومبر ، 2016
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی ایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزی،خطےمیں امن کیلئے خطرہ ہے، بھارتی فوج آئے روز بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلانہ ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے، پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔