23 نومبر ، 2016
امریکی ریاست ٹیکساس کے فیڈرل جج نے اپنے حکمنامے میں آجروں کو اوور ٹائم کا معاوضہ دینے سے منع کردیا ہے، اس طرح مذکورہ حکمنامہ صدر باراک اوباما کے انتظامیہ کا گزشتہ مئی میں ورک ریگولیشنز کے لیئے ایک بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ کی ورک ڈیپارٹمنٹ نے ایک قانون متعارف کرایا تھا، جسکے مطابق معاشرے میں ایک بڑے طبقے کو اپنی آمدنی بڑھانے کا موقع مہیا کیا جائے، خاص طور پر وہ لوگ جو گروسری اور سروسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
انکی حوصلہ افزائی کی جائے اور انکو زیادہ کام کرنے کا معاوضہ اور چھٹیاں دی جائیں۔ قانون کے مطابق آجر اپنے ان ملازمین کو جو سالانہ 47.476 ڈالرز سے کم معاوضہ لیتے ہیں انکو اوور ٹائم کی مد میں سالانہ 23.660 ڈالرز دینے کے حقدار ہیں۔لیکن اس قانون کے خلاف 50 سے زائد کمپنیوں نے عدالت میں اپیل کی تھی، جسکے بعد عدالت نے کمپنیوں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔