Geo News
Geo News

خصوصی رپورٹس
24 نومبر ، 2016

مودی سرکار کی پالیسیوں نے بھارت میں معاشی انارکی پھیلا دی

مودی سرکار کی پالیسیوں نے بھارت میں معاشی انارکی پھیلا دی


مودی سرکار کی پالیسیوں نے پورے بھارت میں معاشی انارکی پھیلا دی۔ نوٹوں کے بحران نے 16دن میں 70بھارتیوں کی جان لے لی ۔کہیں مودی جی کے پتلے جلائے جارہے ہیں تو کہیں احتجاجی دھرنے ، عوام تو عوام ارکان پارلیمنٹ بھی حکومتی اقدام کے خلاف سڑکوں پرآگئے ۔

مودی سرکار کی کرپشن مکاومہم نے پورے بھارت میں معاشی افراتفری پھیلا دی ہے،نوٹوں کی تبدیلی کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں موجود بھارتی حکومت کو دہائیاں دینے لگی ۔

خون پسینے کی کمائی کو ضائع ہونےسےبچانے کےلیے بینکوں کے باہر کھڑے کھڑے اب تک 70کے قریب غریب بھارتی جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔

مودی جی کے اقدام سے کرپشن تو کیا ختم ہوتی نوسربازوں کی چاندنی ہوگئی ۔ خبر ہے کہ حیدرآباد دکن میں نوٹ تبدیل کرانےوالے شخص سے پچاس لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ۔

اب لمبی قطاروں اور جھگڑوں سے بچنےکےلیے شہریوں نے کرائے کے چھوٹو حاصل کرنا شروع کردیے ہیں یعنی اگر آپ کو نوٹ تبدیل کرانےہیں تو اپنی جگہ کسی اور کو نوے روپے فی گھنٹہ پر قطار میں کھڑا کریں اورپھر جوچاہیں کرتے پھریں ۔

 

مزید خبریں :