کاروبار
24 نومبر ، 2016

سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کم ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کم ہوگئی

 

ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کم ہوگئی ،آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 1189 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی ہواہے، ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 558 روپے سے کم ہوکر 42942 روپے ہو گئی۔

مزید خبریں :